اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ نومبر، دسمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے دھند کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا اور نومبر کے وسط سے دسمبر کے آخر تک گہری دھند کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے نومبر اور دسمبر کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے
کہا کہ پنجاب اوربالائی سندھ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، خیبر پختونخوا کے وسطی اور زیریں علاقے بھی دھند کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ اوردھند کی وجہ سے آنکھوں اورگلے کی بیماریاں پیدا ہونے کا امکان ہے اور سموگ سے سانس کی تکلیف ہو سکتی ہے اس کے علاوہ اس سے زرعی سرگرمیاں بھی متاثر ہوں گی۔