اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ملک کو لاحق سنگین خطرات کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ میں لابیز پاکستان کو ناکام قرار دلوا کر ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتی ہیں ٗ امریکہ میں موجود کچھ لابیز مارشل لا کی خواہش مند ہو سکتی ہیں پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے ٗفوجی قیادت آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے ٗ
فوجی عدالتوں کو آرمی چیف کا خط وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے ٗ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے خط کا جواب دیدیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے ٗفوجی قیادت آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں مارشل لاء لگانا پاکستان توڑنے کے مترادف ہو گا ۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ملک کو لاحق سنگین خطرات کے بیان کی تائید کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں لابیز پاکستان کو ناکام قرار دلوا کر ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ میں موجود کچھ لابیز مارشل لا کی خواہش مند ہو سکتی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت اندرون عدم استحکام دشمن کی فرمائش پوری کرنے کے مترادف ہو گا ۔ ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو آرمی چیف کا خط وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے ٗ اور وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے خط کا جواب دیدیا گیا ہے ۔ ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ کابینہ اجلاس میں 29 کیسز کو کلیئر کیا گیا تھا ٗکابینہ کے آئندہ اجلاس میں 80 کیسز منظوری کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے پاس اس کے بعد کوئی کیس زیر التوا نہیں ہو گا ۔