جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات میں ہیر پھیر،حکومت کی منظوری کے بغیرعوام کو کس طرح لوٹاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربرہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قیمتوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

کمی کی بجائے غیر قانونی طور پر اضافہ کیا،حکومت پہلے ہی پیٹرولیم امصنوعات پر غیر قانونی طور پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس بڑھانے سے قبل وفاقی حکومت سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16نومبر کو جواب طلب کر لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…