پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز خٹک شہباز شریف پر بھی بازی لے گئے ایسا کام شروع کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشا ور(آن لائن)خیبر پی کے کی حکومت نے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں تمام مدرسوں کو تعلیمی بورڈز سے منسلک کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے تاہم دینی اداروں کے منتظمین نے مدرسوں کے اندراج کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو

ہدایت کی گئی ہے کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایک ماہ کے اندر اندر ان کے اندراج کا عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔اس ضمن میں ڈیرہ اسماعیل خان کے محکمہ ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ کی طرف سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیاہے۔اعلامیے میں کہا گیاوزرات مذہبی امور وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق خیبر پی کے کے تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن کی ذمہ داری متعلقہ تعلیمی بورڈز کو سونپ دی گئی ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن کے دستخط سے جاری کردہ اس اعلامیے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع میں واقع دینی مدارس کے منتظمین کو کہا گیا وہ اپنے اپنے مدرسوں کی تفصیلات تعلیمی بورڈ کے اکیڈمک سکیشن میں جمع کرائیں۔محکمہ تعلیم کے اعلیٰ اہلکاروں کے مطابق اس ضمن میں متعلقہ تعلیمی بورڈز کو پہلے ہی 11 صفحات پر مشتمل ایک فارم دیا گیا ہے جس میں مدرسوں سے متعلق تمام کوائف درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔توہین عدالت کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔انھوں نے کہا کہ فارم میں مدارس کے منتظمین کو اس بات کی ضمانت دینا ہوگی کہ ان کا مدرسہ نہ تو دہشت گردی، شدت پسندی، فرقہ واریت یا ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور نہ ہی ایسی تعلیم دے گا۔اس کے علاوہ تمام دینی مدارس

کو آمدن کے ذرائع بتانے کے ساتھ ساتھ ہر سال ان کا سرکاری ادارے سے آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔تاہم دوسری طرف خیبر پی کے میں قائم دینی مدارس کے منتظمین نے حکومت کی طرف سے شروع کیے جانے والے اس عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پشاور میں ایک دینی مدرسے کے مہتمم نے نام نہ بتانے کے شرط پر بتایا حکومت کا یہ دعویٰ غلط بیانی پر مبنی ہے کہ دینی مدارس کی

رجسٹریشن کا عمل ابھی شروع کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا مدراس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل تو کئی سال پہلے سے جاری ہے جس پر دینی مدارس کے متنظمین اور علما کرام کو شدید تحفظات رہے ہیں۔انھوں نے کہا اس ضمن میں تعلیمی بورڈز کے افسران اور مدارس کے ناظمین کے مابین ایک اہم اجلاس دو دن بعد متوقع ہے جس کے بعد ان کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو مفصل بیان جاری کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…