ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوکر 1480فٹ رہ گی 14میں سے پانچ پیدوار ی یونٹ بند ہو گے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیدوار 946میگا واٹ رہ گئی بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلا ڈیم میں سطح مزید ڈیڈ لیول تک پہچنے کا خدشہ ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے گزشتہ روز ریکارڈ کیے گے پانی لیول کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوکر 1480فٹ تک رہ گئی ہے ڈیم میں پانی کی آمد کا لیول 28100ہے جبکہ اخراج 35ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے تربیلا ڈیم زرائع
کے مطابق تربیلا ڈیم کے 14پیدواری یونٹ میں سے 5پیدواری یونٹ کو بند کر دیا ہے جس سے بجلی کی پیدواری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اس وقت تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار946میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے بارشیں نہ ہونے کے باعث اگلے کچھ دن تک مزید لیول گرنے کا خدشہ ہے زرائع نے بتایا ہے کہ اگر ایک ماہ تک بارشیں نہ ہوئیں تو تربیلا ڈیم پانی کی سطح انتہائی کم ہو کر ڈیڈ لیول سے بھی نیچے گر جائے گا جس سے مزید بجلی پیدا کرنے والے مزید پانچ یونٹ کو بند کرنا پڑے گا بجلی کے پیدواری یونٹ بند ہونے سے بجلی کی رسد میں بھی کمی واقع ہو گی ۔