شرمین عبید چنائے نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا،کیا کسی خاتون کو دوستی کا پیغام بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

29  اکتوبر‬‮  2017

لاہور/کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر شرمین عبید چنائے کے فرینڈ ریکوسٹ کے تناظر میں بیان پر نئی بحث چھڑی ہوئی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ کیا کسی خاتون کو دوستی کا پیغام بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔چند روز قبل آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی چند ٹوئٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیاتھا۔ ٹوئٹس میں شرمین نے کہا کہ ان کی بہن آغا خان ہسپتال کی

ایمرجنسی میں علاج کرانے کی غرض سے گئی جہاں ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے بعد میں انہیں فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجا۔ ایک اور ٹوئٹ میں شرمین نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کیسے ایک ڈاکٹر علاج کی غرض سے آنے والے مریض کے متعلق معلومات جمع کرتا ہے اور انہیں دوستی کا پیغام بھیجتا ہے۔تاہم ڈاکٹر یہ بات بھول گیا کہ اس نے ایک غلط خاتون اورغلط فیملی کے ساتھ یہ حرکت کی ہے، میں ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ کروں گی، خواتین کو ہراساں کرنا بند ہونا چاہیے ۔ شرمین کی ان ٹوئٹس کے جواب میں ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا۔تاہم معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ ڈاکٹر کی فراغت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا کہ کیا فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نہایت دلچسپ اندازمیں تبصرے کررہے ہیں۔ایک صارف نے ٹوئٹر پر ہالی ووڈ کے بدنام فلمساز ہاروی وائن اسٹین کے ساتھ شرمین عبید کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے ہاروی کے ساتھ بیٹھ کر مسکراتے ہوئے تصویر کھینچوانے میں شرمین کو کوئی مسئلہ نہیں لیکن فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے ۔حمزہ علی عباسی نے شرمین عبید چنائے کی ٹوئٹس کے جواب میں کہا کہ جب میں مشہور نہیں تھا

اس وقت بہت ساری خواتین جن کی مجھ سے ویسے ہی ملاقات ہوئی تھی مجھ سے فیس بک پر دوستی کرنا چاہتی تھیں لہٰذان کے خلاف بھی ہراسگی کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے ۔ایک اور صارف نے شرمین عبید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 165.8 کے فالوورز کا مطلب ہے کہ 165.8 کے لوگ انہیں ہراساں کرتے ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔ایک صارف نے پوچھاکہ میں نے غلطی سے ٹوئٹر پر شرمین کو کوئی پوسٹ ٹیگ کردی تھی کیا اب مجھ پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ چلے گا؟

ایک صارف نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکٹر نے شرمین عبید کی بہن کو دوستی کا پیغام بھیجا اسے فارغ کیا جاچکا ہے لہٰذاشرمین کی اس بدسلوکی، طاقت اوراثرورسوخ پر کون ڈاکیومینٹری بنائے گا؟ایک خاتون نے لکھا کہ شرمین عبید کی منطق کے مطابق ٹوئٹر پر میرے 35 کے فالوورز ہیں جس کا مطلب ہے 35000 لوگ مجھے ٹوئٹر پر ہراساں کرتے ہیں۔ایک صارف نے ڈاکٹر کی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکٹر نے دوستی کا پیغام بھیجا وہ اب بیروزگار ہے اب اس کے 4 بچوں کی دیکھ بھال کون کرے گا ، انصاف کہاں ہے؟۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…