عمران خان کیا چاہتے تھے جس سے انکارپر مجھے بے ہودہ میسجز آنا شروع ہوئے؟عائشہ گلالئی نے سنگین دعویٰ کردیا

29  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے کہاہے کہ جب میں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے رشتے سے انکار کیا تو مجھے بے ہودہ میسجز آنا شروع ہوگئے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے بتایا کہ جب میرے پارٹی کے

ساتھ اختلافات شروع ہوئے تو مجھے طالبان نے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور مجھ سے پیسوں کا تقاضہ بھی کیا گیا جبکہ اس بات کی ایف آئی آر میں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروا دی ہے اور یہ واقعہ میری پریس کانفرنس کرنے سے کچھ وقت پہلے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عمران خا ن کے جلسوں میں گانے چلتے ہیں ،ریلیوں دھرنوں کے دوران بھی ناچ گانا ہوتا ہے وہاں پر ایک پٹاخہ تک کیوں نہیں چلتا۔ عمران خان جذباتی انسان ہیں کبھی وہ پی ٹی پر حملہ کردیتے ہیں اور کبھی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں جیسا کہ میری بہن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا گیا لیکن بعد وہ مکر جاتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔عائشہ گلا لئی کا کہناتھا کہ ہماری فوج جس طرح ملک و قوم کے لئے دہشتگردی کیخلاف مثبت کردار ادا کررہی ہے ہمیں اس کردار کو سراہنا چاہیے کیونکہ اس فوج میں ہمارے بیٹے بھائی ہیں لیکن عمران خان کبھی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں اورکبھی کہتے ہیں کہ فوج میرے ساتھ ہے ۔لیکن میں سمجھتی ہوں کہ فوج کسی ایک کی نہیں ہے فوج سب کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…