اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی طرف سے نیویارک کے لیے پرواز بند کیے جانے کے بعد اب دو نئی ائیر لائنز نے ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے، یہ دو نئی ائیر لائنز گوگرین اور عسکری ائیر لائن ہیں جن کی جانب سے درخواستیں سول ایشن اتھارٹی کو مل چکی ہیں۔
ان دو نئی ائیر لائنز کے آنے سے فضائی کمپنیوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گی، عسکری ائیر لائن فوجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام آپریٹ ہو گی اس کے علاوہ عسکری ائیر لائن کو پرائیویٹ بزنس پارٹنر کا بھی ساتھ حاصل ہو گا۔ یہ دونوں ائیر لائنز لائسنس ملنے کے بعد ایک سال تک اندرون ملک ہی چلیں گی۔