جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

راولپنڈی ،تیسری لڑکی کی بھی تشدد زدہ بوری بند لاش بر آمد،کھلبلی مچ گئی،افسوسناک انکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک ہفتے میں تیسری لڑکی کی بوری بند لاش برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے ایک اور 22 سالہ لڑکی کی

بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ امدادی اداروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ٗلاش کی شناخت 22 سالہ تہمینہ کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون غریب آباد کی رہائشی اور 4 دن سے لاپتہ تھی۔راولپنڈی میں ایک ہفتے میں 3 خواتین کی بوری بند تشدد زدہ لاشیں مل چکی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور اعلیٰ حکام کے کان پر بھی جوں نہیں رینگ رہی کہ کون ہے جو اس طرح نوجوان لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی لاشیں بوری میں بند کرکے پھینک رہا ہے۔تھانہ ایئرپورٹ کا ایس ایچ او اور متعلقہ ڈی ایس پی بھی غائب ہے اور رابطہ کرنے پر فون نہیں اٹھا رہے جبکہ پولیس کی قیادت نے بھی محض تفتیشی ٹیم بنانے پر ہی اکتفا کیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی اور فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ ڈھوک نور میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 180 گھروں کی تلاشی لی اور مکینوں کے کوائف جمع کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…