منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کیخلاف ٹرائیکا تشکیل،ناکام سیاستدان،صحافی ،ریٹائرفوجی شامل،مستقبل میں کیا ہونے جارہا ہے،بڑا دعویٰ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے ، اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں ،حکومت کیخلاف ٹرائیکا تشکیل دے دیا گی اہے جس میں بعض ناکام سیاستدان،صحافی اور (ر) فوجی شامل ہیں جو حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کر کے غیر آئینی اقدام کے خواہشمند ہیں تا کہ ان کی نوکریاں پکی لگ جائیں ،پاکستان میں 5سال کی مدت کی حرمت کو بحال کیا گیا ،

انتخابات2018ء میں وقت پر ہی ہوں گے ،کسی بھی معیشت کیلئے ملک میں امن وامان اور استحکام ناگزیر ہوتا ہے ، پاکستان کی شرح نمو میں چار برسوں کے دوران اضافہ ہوا ،حکومت نے قرضے عیاشی کیلئے نہیں بلکہ پیداوار کیلئے لئے ، قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے مقابلے میں بہت متوازن ہے ، اب معیشت اچھی ہے اور اب ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں بزنس کانفرنس سے خطاب اوربعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اداروں میں کوئی ٹکرا نہیں، بعض ناکام لوگ ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،پاکستان میں 5سال کی مدت کی حرمت کو بحال کیا گیا۔ احسن اقبال کا کہناتھا کہ خوشی ہے شیخ رشید کی تمام امیدوں کا مرکز مسلم لیگ ن ہے ،جنوبی پنجاب کے لوگ وفادار ہیں ،وہ ساتھ پنجاب کے لوگوں کی توہین کرنا بند کر دیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں مستحکم جمہوریت ہے،2018 میں وقت پر انتخاب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ناکام افراد حکومت کیخلاف تقریر کر کے مبصر بنتے ہیں ،ملک میں مخصوص لابی بیانیہ بنارہی ہے،رات 8 تا 12بجے تک ٹی وی شوز پرسازشی لوگ اپنا بیانیہ بتاتے ہیں ،وہ چاہتے ہیں کہ غیرآئینی اقدام ہواوریہ لوگ نوکری سے لگ سکیں

،رات 12بجے کے بعد ملک میں پھر حالات اپنی اصل حالت پر آ جاتے ہیں ،سازشیں کرنے والے پاکستان کو ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ کسی بھی معیشت کیلئے استحکام اور امن بہت ضروری ہوتے ہیں،سیاسی استحکام کے بغیر کوئی معیشت ترقی نہیں ،معیشت میں بہتری ،امن کیلئے چین سے سی پیک کا معاہدہ اورآپریشن کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ قرضے عیاشی کیلئے نہیں پیداوارکیلئے لئے گئے ہیں ،

قرضوں کاحجم جی ڈی پی کے مقابلے میں بہت متوازن ہے،پاکستان اب نارمل ملک بن چکا ہے ،ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جا رہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اورتیزی سے ابھر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ آج کے د ور میں کوئی کمپنی یا ملک اکیلا کچھ نہیں کرسکتا،بہتر سے بہتر خدمات دینے کیلئے ممالک مل جل کر کام کررہے ہیں ،وقت کے ساتھ تبدیلی نہ کرنے والی قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے

کہا کہ 66سال میں صرف 16ہزارمیگا واٹ بجلی شامل کی جا سکی جبکہ موجودہ حکومت نے صرف4 سال میں سسٹم میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترقی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ،ورلڈ بینک نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں ترقی کی شرح بلند ترین رہی،پاکستانی معیشت مستحکم ہے تنقید کرنیوالے صرف منفی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کوچلانا ہے تو سیاسی استحکام لازم ہے،سیپیک جلد اگلے مرحلے میں داخل ہو جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم 27 سے46 ارب ڈالر سرمایہ کاری لانے کامیاب ہوئے،چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں عملی ساتھ دیا،چینی حکومت کا پاکستان کے ساتھ محبت پیارکا رشتہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…