جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حماد صدیقی کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے، فاروق ستار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حماد صدیقی کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے،گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے،

سب سے صاف ستھری جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے،ہمارا بانی ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں۔ ہفتہ کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کئی لوگوں پرسانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے بنے اورختم بھی ہوئے، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے کئی لوگوں کو بری بھی کیا گیا لہذا حماد صدیقی پر کوئی الزام ہے تو ان کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے اور گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سب سے صاف ستھری جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے، ہمارے یہاں کریمنل کی کوئی جگہ نہیں جب کہ پی ایس پی ڈرائی کلین پراسیس ہے، جو گرفتار ہوتا ہے وہ پی ایس پی کے کیمپ سے برآمد ہوتا۔ ہمارا بانی ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں، روف صدیقی اور دیگر رہنما ایک سال سے ہمارے ساتھ ہیں، ایک سال میں 22 اگست کے بعد سے بہت سے مقدمات کا جواز نہیں۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے

800 سے زائد کارکنان جیلوں میں قید ہیں، اسیر کارکنان کو جیل مینوئل کے تحت سہولتیں نہیں دی جارہیں، ایسا اقدام ناقابل قبول ہے جس میں ہمارے کارکنان کوآزمائش میں ڈالا جائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…