اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں انصاف کا دوہرا معیار چل رہا ہے، راجہ پرویز اشرف

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،جسے بھی عدالت سے بلاوا آتا ہے پیش ہوتے ہیں ،پاکستان میں انصاف کا دوہرا معیار

چل رہا ہے، سب کو برابری کی سطح پر انصاف ملنا چاہیے، کر پشن کے الزامات والے آزاد گھوم رہے ہیں ۔ ہفتہ کو لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا آئندہ بھی کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں انصاف کا دوہرا معیارچل رہا ہے،انصاف سب کیلیے برابر ہونا چاہیے، جس پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ہمارے رہنما ئو ں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر ان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں ۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،جسیحکومت کہا جا رہا ہے انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔واضح رہے کہ راجہ پرویز ا اشرف پر گیپکو میں چار سو سینتیس افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…