بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منفی سیاست نہ ہو تو پاکستان 2040ء تک ترقی کی تمام منازل طے کر لے گا ،احسن اقبال

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگر منفی سیاست نہ ہو تو ملک 2040ء تک ترقی کی تمام منازل طے کر لے گا ‘ وقت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والی قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں 2013ء میں جب حکومت سنبھالی

تو سب سے بڑا چیلنج توانائی کا بحران تھا ‘ مستقبل میں ایشیاء دنیا کی معیشتوں کو آگے لے کر چلے گا ‘ پاکستان کم لاگت کے باعث انتہائی پر کشش مقام ہے‘ گوادر کے ذریعے پاکستان کو عالمی تجارت میں اعلیٰ مقام حاصل ہو گا ‘ مخالفین کی کوششوں کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے اور انشاء اللہ کرتا رہے گا،ناکام سیاستدان اور صحافی ملک میں غیر آئینی اقدام کیلئے بیانیہ بنارہے ہیں،مخصوص لابی چاہتی ہے ملک میں کوئی غیرقانونی اقدام ہو اوریہ لوگ نوکری لگ سکیں،کچھ ریٹائرڈ فوجی تجزیہ کار بن کر حکومت کے خلاف باتیں کرتے ہیں،پاکستان میں پانچ سال کی مدت حرمت کو بحال کیا ،اداروں کے درمیان کوئی ٹکرائو نہیں،پاکستان میں مستحکم جمہوریت ہے انتخابات 2018میں وقت پر ہی ہونگے۔ ہفتہ کو احسن اقبل نے دوسری 2017ء بین الاقوامی بزنس کانفرنس نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جدید ٹیکنالوجی اور دریافتوں کا دور ہے۔ وقت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

نہ کرنے والی قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ اپنی مصنوعات کو جدید نہ بنانے والی کمپنیاں بھی تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں۔ آج کے دور میں کوئی کمپنی یا ملک اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ بہتر سے بہتر خدمات دینے کیلئے ممالک مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ ہر معیشت کو اپنے ترقی رکھنے والے شعبوں کو جاننے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی جامعات کو ترقی کیلئے آگے چلنا ہو گا۔ 2013ء میں جب حکومت سنبھالی تو ملک کوبڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج توانائی بحران کا تھا۔ حکومت نے بہت حد تک توانائی بحران پر قابو پا لیا ہے۔ 2013ء میں کوئی بھی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں تھا۔ پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ آج پاکستان میں بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبے معاشی استحکام کی وجہ سے ہیں۔ پاکستان میں اگر منفی سیاست نہ ہو تو ملک 2040ء تک ترقی کی تمام منازل طے کر لے گا۔

پاکستان کم لاگت کے باعث سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پر کشش مقام ہے۔ مستقبل میں ایشیاء دنیا کی معیشتوں کو آگے لے کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے ذریعے پاکستان کو عالمی تجارت میں اعلیٰ مقام حاصل ہو گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے اور انشاء اللہ کرتا رہے گا۔ 10 ہزار میگا واٹ کا اضاف معمولی بات نہیں۔ دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ایک سال موخر کرنا پڑا ۔ دورے میں تاخیر سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستان پر امن ملک ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں مخصوص لابی بیانیہ بنارہی ہے، لابی چاہتی ہے کہ کوئی غیر قانونی اقدام ہواور یہ لوگ نوکری لگ سکیں،پاکستان میں مستحکم جمہوریت ہے ،2018میں وقت پر انتخابات ہونگے،ناکام سیاستدان اور بعض صحافی غیر آئینی اقدام کیلئے بیانیہ باررہے ہیں،پاکستان میں پانچ سال کی مدت کی حرمت کو بحال کیا،انہوں نے کہا کہ

کچھ ریٹائرڈ فوجی تجزیہ کار بن کر حکومت کے خلاف باتیں کرتے ہیں،ہم نے شیخ رشید کو ننگے پائوں دوڑتے بھی دیکھا ہے،قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے مقابلے میں بہت متوازن ہے،

قرضے عیاشی کیلئے نہیں پیداوار کیلئے لیے گئے،اداروں کے درمیان کوئی ٹکرائو نہیں ہے،ہمارے تمام معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں،آج گلگت سے گوادر تک ہر ایک یہی کہے گا کہ پاکستان 2013سے بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…