ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

الوداع (ن) لیگ الوداع، 2قریبی ساتھی نوازشریف کا ساتھ چھوڑکرعمران خان سے جا ملے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی دو وکٹیں حاصل کرلی ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ اختر بھروانہ کا تحریک انصاف میں شامل کئے جانے کا فیصلہ ۔جھنگ کے بھروانہ خاندان اور تحریک انصاف کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی

غلام بی بی بھروانہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے باضابطہ شمولیت کا اعلان نئے انتخابات سے قبل ہوگا اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی اور شور کوٹ کے حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار صائمہ اختر بھروانہ کا بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ صائمہ اختر بھروانہ مشرف دور میں مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھی اوران کے ایک ایک وکٹ کی بدولت ظفر اللہ جمالی وزیراعظم بنے تھے دونوں خواتین پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے اور جھنگ میں ان کوعوام کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے غلام بی بی بھروانہ گزشتہ تین انتخابات جیت کر ریکارڈ قائم کرچکی ہیں غلام بی بی بھروانہ کا نانا حیدربھروانہ بھی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور سیدہ عابدہ حسین کے والد اور سابقوفاقی وزیر تعلیم سید عابد حسین کو شکست فاش سے بھی دوچار کیا تھا صائمہ اختر بھروانہ بھی سیاسی خاندان سے تعلق ہے ان کے والد مراد اختر بھروانہ نواز شریف کی پنجاب کابینہ میںوزیر صنعت رہ چکے ہیں اور ضلع جھنگ کے چیئرمین بھی رہے ہیں صائمہ اختر بھروانہ کے دو بھائی اعلیٰ پولیس افسر ہیں ان پر بھی کسی قسم کی کرپش کا الزام نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…