بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے ذریعےڈیل یا۔۔۔ نواز شریف سعودی عرب کیوں گئے اور وہاں دن رات کیا کام کر رہے ہیں، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ سب افواہیں دم توڑ گئیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے شب و روز مسجد نبویؐ میں بسر ہونے لگے، تلاوتِ قرآن پاک کی ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں ان

کے شب و روز مسجد نبویؐ میں بسر ہو رہے ہیں جہاں وہ نمازوں کے علاوہ نوافل اور تلاوت قرآن میں مصروف رہتے ہیں۔ نواز شریف کی مسجد نبوی میں تلاوت قرآن کرتے ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بیٹے حسین نواز اور پوتے کے ہمراہ مسجد نبوی کے ایک گوشتے میں سکیورٹی حصار میں نہایت انہماک سے قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں جب ان کے ہمراہ ان کے احباب اور سعودی شرطوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ نواز شریف کا ان دنوں زیادہ تر وقت مسجد نبویؐ میں گزر رہا ہے جہاں وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائوں اور ذکر و اذکار میں مصروف رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل بیگم کلثوم نواز کی لندن میں اچانک طبیعت بگڑ جانے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے اور طبیعت سنبھل جانے کے بعد واپس گھر بھجوا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…