کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کی اطلاعات ملی ہیں ، حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ پہلے سے ہی جاری ہو چکے تھے ، حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سمیت اہم واقعات میں پولیس کو مطلوب ہے ، کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے مطابق حماد صدیقی کی گرفتاری ان کے علم میں نہیں ہے ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے
مطابق ایم کیوایم کے سابق رہنما حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کی اطلاعات ملی ہیں ،حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ پہلے سے ہی جاری ہو چکے تھے ،حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سمیت اہم واقعات میں پولیس کو مطلوب ہے ، دبئی حکام نے کہا ہے کہ حماد صدیقی کی پاکستان منتقلی کے لئے سفارتخانے سے رابطہ کر لیا گیا ہے جب کہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے مطابق حماد صدیقی کی گرفتاری ان کے علم میں نہیں ہے ،حماد صدیقی کی گرفتاری سے متعلق کسی ادارے نے رابطہ نہیں کیا ، رابطہ کیا گیا تو مقدمات کا جائزہ لیکر ٹیم روانہ کریں گے ۔واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری پر پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ ملزم رحمان بھولا نے بلدیہ ٹاؤں فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ فیکٹری مالکان کے بھتہ نہ دینے اور پارٹنر شپ سے انکار پر حماد صدیقی نے فیکٹری میں آگ لگانے کی ہدایت دی تھی ۔اس کیس میں بھولا نے کہاتھا کہ زبیر چریا میں اور دیگر نے فیکٹری کو آگ لگائی ۔واقعے کے بعد حماد صدیقی بیرون ملک فرارہوگئے تھے اور انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتار ی بھی جاری کررکھے تھے ۔ اور دسمبر 2016 میں اسے انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2012 کوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے 258 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔