منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

ذرا سی بات پر گولیاں چل گئیں،ن لیگ کے اہم رہنما کی مبینہ فائرنگ،تحریک انصاف کے رہنماکے رشتہ داروں سمیت متعددزخمی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی ) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سڑک کا نام رکھنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ، مشتعل مظاہرین نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین کاشف شیخ پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے انکی گاڑی پر حملہ کر دیا ، شاہدرہ بس سٹاپ پر سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علا قے میں سڑک کی تعمیر کے بعد نام رکھنے کے معاملے پر تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر یو نین کونسل 2اطہر رشید کے چچا امیر خان ،بھائی مظہر رشید اور واصف خان شامل ہیں ۔ اطہر رشید نے الزام عائد کی ہے کہ فائرنگ (ن) لیگ کے چیئرمین کاشف شیخ نے کی ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے چیئرمین شیخ کاشف کی گاڑی پر حملہ کردیا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا تاہم بعد ازاں کارکنوں نے شاہدرہ بس سٹاپ پر سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی ۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…