جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آبادمیں معروف صحافی قاتلانہ حملہ، چاقوؤں کے وار،ڈرائیور سمیت شدیدزخمی،ہسپتال منتقل

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ میں نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کرکے اخبار ’دی نیوز‘ کے رپورٹر احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اردو یونیورسٹی کے قریب احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور پر چاقو سے وار کیے، جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔واقعہ کے

فوری بعد زخمیوں کو علاج کیلئے پولی کلینک منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق حملے میں متاثر ہونے والے افراد کو سر میں زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ٗپولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا بعد ازاں ملک کے سیاست دانوں، نامور صحافیوں اور سماجی شخصیات نے اسلام آباد میں احمد نورانی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔دی نیوز کے ایڈیٹر انصار عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 حملہ آوروں نے احمد نوارانی پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔سینئر صحافی سید طلعت حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو شرمناک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو لاحق خطرات پر اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ذمہ داروں کی شناخت کرکے ان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے احمد نورانی کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی نشاندہی کی جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا 19 ویں صدی کا طریقہ کار 21 ویں صدی کے میڈیا کے دور میں نہیں چلے گا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…