بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ ٹوٹتی نظر آ رہی ہے، بہت جلد ارکان وفاداریاں تبدیل کر لیں گے، شیخ رشید کے حیران کن انکشافات

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان/مظفرگڑھ( آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ٹوٹتی نظر آرہی ہے جلد بہت سے ارکان وفاداریاں تبدیل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہورہا ہے،انصاف پرمبنی فیصلے آرہے ہیں۔قوم کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس آنی چاہیے۔شریف فیملی کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کیلئے کچھ باقی نہیں رہا۔

ملتان میں تحریک حقوق العباد کے صدر شیخ یونس سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس جرائم کی ماں ہے،اگر یہ کیس کھل گیا تو شریف خاندان میں سے کوئی نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام کرپٹ اور چوروں کے خلاف نکل آئے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان وجنوبی پنجاب کی عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔بعدازاں مظفرگڑھ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ اس مرتبہ سارا مال شہباز اور اسکے بیٹے نے لوٹا ہے۔نوازشریف نااہل ہوئے تو انھوں نے بھائی کو بھی اپنی جگہ لانے کے قابل نہیں سمجھا،اگر بڑے بھائی کو چھوٹے بھائی کو قبول نہیں ہے تو ہم کیوں لٹیروں کو ووٹ دیں،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے 40سال سے اپنی پارٹی میں لیڈرپیدانہیں ہونے دیا،ملک میں کیسے پیدا ہونے دینگے، مائیں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں،ان کی بچیاں3ماہ پہلے لندن چلی جاتی ہیں، ہمارے بچوں کا روزگار نہیں،انکے بچے16سال کی عمر میں 800کروڑ کے فلیٹوں کے مالک ہیں۔ ان کے بچوں کو اللہ نے سزادی وہ کسی قابل ہی نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…