ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

کاغذی شیر لندن میں بلا بن کر بیٹھ گیا، کپتان ذات اور نام بدلتے رہتے ہیں ،آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں ترقی کے دعوؤں کا پول کھول دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زراری نے کہا ہے کہ کاغذی شیر لندن میں بلا بن کر بیٹھ گیا ۔ کپتان ذات اور نام بدلتے رہتے ہیں، سی پیک کا راستہ میں نے دکھایا بورڈ لگا کر باتیں کرنے والے اسے سمجھتے نہیں ۔ شوکت خانم پر پلنے والے اپنا ذریعہ معاش بھی نہیں بتا سکتے۔ان کا تنقید کے علاوہ ملک کے لئے کوئی پروگرام نہیں۔

آئندہ پاکستان کو ایگرو ایکسپورٹ کمپنی بنانا ہے لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے تمام صنعتی بند کر دی ہیں وہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنا نہیں چاہتے۔ وہ کاغذی شیر ہیں اور کاغذی شیر اب لندن میں بلّا بن کر بیٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک میں بورڈ لگایا میں نے راستہ دکھایا تھا وہ سی پیک کی بات کرتے ہیں مگر سمجھتے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان نام اور ذات بدلتے رہتے ہیں ۔ کپتان ایک بار پھر معافی نامہ لے کر سامنے آ گیا ہے۔ عمران نیازی سے ذریعہ معاش پوچھیں تو وہ بتا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواہش ’’می ٹو‘‘ کہتی ہیں کتنی غلیظ بات ہے خیبر پختونخوا میں ایک پل کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔ وہاں کے کالج ہمارے دور میں بنے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف بھاگنا جانتے ہیں ان کا تنقید کے علاوہ ملک کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے ان کا چور خاندان شوکت خانم پر جی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مشنری امپورٹ کرنے کی اجازت شہید محترمہ نے دی تھی پیپلزپارٹی ملک کو معاشی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گی۔ آئناہ پاکستان کو ایکسپورٹ کمپنی بنانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…