جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

شفافیت کا نعرہ لگانے والوں کے کرپشن کے ریکارڈ سامنے آ رہے ہیں، نواز شریف راہ نکالنے کے بادشاہ ہیں، اہم سیاسی رہنما کے انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہنوازشریف راہ نکالنے کے بادشاہ ہیں لیکن ہر مرتبہ راہ نہیں نکل سکتی ، موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی بحران بڑھتے جارہے ہیں ،شفافیت کا نعرہ لگانے والوں کے کرپشن کے ریکارڈ سامنے آ رہے ہیں، پنجاب میں کمپنیاں قائم کرنے کا بڑا سکینڈل سامنے آیا، بادشاہ سلامت کی بنائی گئی کمپنیاں آڈٹ سے ماورا ہیں،حکومت صرف نا اہل افراد کو بچانے کی فکر میں ہے،

نواز شریف بار بار کہہ رہے تھے عدالتوں سے نہیں بھاگیں گے لیکن اب عدالتوں میں آنے سے کترا رہے ہیں،نواز شریف کے لیے این آراو بن چکاہے ،پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے لیکن حکومت عدم استحکام کی پالیسی پر گامزن ہے ، حکومت اداروں میں تصادم چاہتی ہے،پاکستان کے سیاسی بیانیے کو عمران خان نے خراب کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سینئر نائب صدر جودھری اسلم گل.ڈپٹی سیکرٹری عثمان ملک ،سید حسن مرتضی کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کے بحران بڑھتے جارہے ہیں ،معیشت کی حالت خراب ہے جبکہ برآمدات گر رہی ہیں۔ اداروں کی بحالی کے وعدے کیے گئے تھے لیکن انہیں تباہ کرکے بند کرنے اور فروخت کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں جسے قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث دنیا پاکستان کی قربانی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، سی پیک دنیا کوا چھا نہیں لگ رہا اور اس کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف والدہ کو ملنے سعودی عرب جاسکتے ہیں لیکن عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔ نواز شریف کہتے تھے کہ عدالتوں کا سامنا کروں گا آپ کیا سامنے کریں گے آپ پاکستان آنے سے کترا رہے ہیں، اداروں اور عدالتوں نے ان پر ہاتھ ہولا رکھا ہے ۔نواز شریف کے لیے این آراو بن چکاہے ۔

انہیں آئین میں ترمیم کرکے پارٹی سربراہ بنایا(ن)لیگ اپنی نالائقی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے لیکن حکومت عدم استحکام کی پالیسی پر گامزن ہے،اب یہ واضح ہو چکا ہے حکومت اداروں میں تصادم چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے سیاسی بیانیے کو عمران خان نے خراب کیا ہے۔ عمران خان پہلے بیان دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہے تو وہ عدالت جائیں ہمارا تو ہر دور میں احتساب ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسان اورسرکاری ملازم احتجاج کر رہے ہیں ۔معیشت کی حالت خراب ہے ، برآمدات گر رہی ہیں ،خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کومنافع بخش بنانے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور آج ان کی نجکاری کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ امریکی وزرا ء بھارت کے لئے سہولت کار بن رہے ہیں ،یہ سب حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہے کیونکہ ان کو تو اپنے خاندان کو بچانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کمپنیاں قائم کرنے کا بڑا سکینڈل سامنے آیا،

بادشاہ سلامت کی بنائی گئی کمپنیاں آڈٹ سے ماورا ہیں،شفافیت کے نعرے لگانے والے آڈٹ کرنے والوں کو آڈٹ نہیں کرنے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گلوچ بریگیڈ بنارکھی ہے اورخودبھی روزگالیاں بک رہے ہیں ،پہلے اداروں کوگالیاں دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں وہ یوٹرن کے بادشاہ ہیں۔عمران خان کرپشن کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے دائیں بائیں نہیں دیکھتے کون لوگ ان کے ہمسفر ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے نیب قوانین کا اطلاق مختلف جبکہ (ن)لیگ کے لیے مختلف ہے۔ عدلیہ کا میاں صاحب کے خلاف ہاتھ ہولا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جمہوری نظام کو خطرہ ہے تو مسلم لیگ (ن)کھل کر بتائے ۔ حکومت انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ،مردم شماری اورحلقہ بندیوں پرتحفظات ہیں لیکن انتخابات کے التوا کے قائل نہیں ۔نہ قبل ازوقت انتخابات اور نہ ہی ان میں تاخیر منظور ہے۔۔انہوں نے کہا کہ کمزوربیانیے کی وجہ سے مسئلہ کشمیرحل کرنے میں دشواریاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہرروز وائٹ پیپرجاری ہورہاہے نوازشریف راہ نکالنے کے بادشاہ ہیں لیکن ہر مرتبہ راہ نہیں نکل سکتی ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…