بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے درمیان اختلافات ، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم کے ہمراہ احتساب عدالت نہ آنے کی وجہ کیا ہے، کسی کو ہم میاں بیوی کے درمیان اختلافات کا شک ہے تو شام کو مجھ سے آکر مل لے، سکیورٹی کی وجہ سے اکٹھے نہیں آتے ،صحافی کے سوال پر کیپٹن (ر)صفدر کا جواب۔ تفصیلات کے مطابق آج پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر جب احتساب عدالت پہنچے تو وہاں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ اس موقع پر ایک صحافی نے کیپٹن(ر)صفدر

سے سوال پوچھا کہ آپ اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت کیوں نہیں آتے تو اس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی وجہ سے وہ اور مریم نواز اکٹھے نہیںآتے۔ کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ہم میاں بیوی کے درمیان اختلافات کا شک ہے تو وہ شام کو مجھ سے آکر مل لے۔ عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ اصل کپتان میں ہوں عمران خان جعلی کپتان ہے ، آپ اس سے میرا موازنہ نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…