بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ریحام خان کا (ن) لیگ سے رابطہ،ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ عمران خان کی پریشانیاں بڑھ گئیں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017 |

ایبٹ آباد(آن لائن)ریحام خان ایبٹ آباد اور ہری پورسے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد عملی طور پر سیاست میں آچکی ہیں۔ اور ریحام خان

ایبٹ آباد کے حلقہ این اے سترہ سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سے رابطے استوار کئے ہوئے ہیں۔ ضلع مانسہرہ کے قصبے بفہ سے تعلق رکھنے والی ریحام خان نے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مانسہرہ کے متعدد دورے کئے۔ جہاں سردار یوسف گروپ جیسے مضبوط گروپ کی موجودگی میں ان کو اپنی ناکام صاف دکھائی دی۔ جس کے بعد ریحام خان نے ہری پور کا رخ اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے بابرنواز خان سے ملاقات بھی کی۔ تاہم بابر نواز خان سے طویل سیاسی مشاورت کے بعد ریحام خان نے ہری پور سے بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا۔ اس دوران ریحام خان کی جانب سے حلقہ پی کے چھیالیس کے گاؤں کوٹنالی میں ایک ترقیاتی منصوبہ شروع کیاگیا۔ جس پرتیزی سے کام جاری ہے۔اور ریحام خان کئی مرتبہ تناول کے دورے بھی کرچکی ہیں۔ ریحام خان

کے قریبی ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ریحام خان ایبٹ آباد اورسوات سے بیک وقت الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ریحام خان اگر ایبٹ آباد کے شہری حلقہ پی کے چوالیس سے الیکشن میں حصہ لیں تو ان کی

کامیابی کے امکانات ہیں۔ تاہم ایبٹ آباد کے دیہی علاقوں پر مشتمل حلقوں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرناریحام خان کیلئے ناممکن ہے۔ اگر ریحام خان حلقہ پی کے چوالیس پر اپنی توجہ مرکوز کریں تو ان کی کامیابی کے وسیع امکانات پیداہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…