ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسلامی فوجی اتحاد،پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے مگر ۔۔! ایران نے انتباہ کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ملا منصور کو ایرانی ویزہ جاری کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب دینے کے لئے کچھ تفصیلات میں جانا پڑے گا ۔ کسی شخص کے ایک ملک میں قیام کے لئے محض ویزہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا

بلکہ اس سے زیادہ اہم بات یہ کہ آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ ملا منصور کو پاسپورٹ کس نے دیا ۔ دنیا کا کوئی بھی سفارت خانہ کسی بھی شخص کو ویزہ جاری کرنے سے پہلے پاسپورٹ کے حامل شخص کو دیکھتا ہے کہ آیا پاسپورٹ اصلی ہے یا نہیں ۔ اگر پاسپورٹ اصلی ہو تو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ معلومات غلط ہیں تاہم اگر آپ کوئی ٹیکنیکل چیز پوچھنا چاہتے ہیں تو وہ اس وقت میری رسائی میں نہیں ۔ جنرل راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کے متعلق سوال کے جواب میں مہدی ہنر دوست نے کہا کہپاکستان کے اندرونی معاملات میں ہم دخل اندازی نہیں کرتے مگر اس فوجی اتحادپر ہمارا موقف واضح ہے پاکستان کے متعلقہ شعبوں اور حکام تک اپنا موقف پہنچا چکے ہیں ۔ آپ یہ دیکھیں کہ ریاض سمٹ کا نتیجہ کیا نکلا ۔انہوں نے کہا کہ شام میں سب ملکوں کے جنگ جو موجود ہیں ۔ دہشتگردی کے جسم کوکسی بھی ملک میں پنپنے کے لئے غربت اور جہالت جیسی وجوہات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور دہشتگردی کے اس جسم کا دل مالی معاونت ہے ۔ شام میں دہشتگردی کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…