ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی کے اہلخانہ سگے چچا پروفیسر عبد الواحدندیم نے دیگر رشتہ داروں محبوب الرحمن، پیر عبد المالک ، ڈاکٹر حبیب الرحمن آغا، صاحبزادہ عبد الخبیر کے ہمراہ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مفتی عبد القوی
کو حاسدوں نے ان کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت کی وجہ سے قندیل بلوچ قتل کیس پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ مفتی عبد القوی بے گناہ ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انصاف فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفدر شاہ ہو یا وسیم شاہ کسی بھی میں نے آج تک نہیں دیکھا ہے جبکہ قندیل بلوچ کے بھائی نے خود کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کے قتل کا خود ذمہ دار ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ این جی اوز بھی ایسی ہیں جو مفتی عبد القوی کی مقبولیت سے نالاں ہیں کیونکہ مفتی عبد القوی قرآن و حدیث سے مرد و خواتین بالخصوص نوجوانوں کو مسائل کا حل بتا تے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت ہے وہ عالمی شہرت یافتہ ہیں انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے مفتی عبد القوی کی رہائی کا مطالبہ خوش آئند اقدام ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مفتی عبد القوی کو انصاف فراہم ہو گا بعدازاں انہوں ملتان پریس کلب کے سامنے دیگر اہلخانہ کے ہمراہ مفتی عبد القوی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔