بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

83ایم این ایز الگ ہونے کو تیار،نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ،اہم سیاسی شخصیت کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے،عائشہ گلالئی کے فیصلے کے بعد جوگرز ریلی کیلئے 83ایم این ایز تیار ہوچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)کے60سے زائد ایم این ایز سیٹی بجنے کے منتظر ہیں،جو وفاداریاں تبدیل کرنے کرنے کیلئے تیا ر بیٹھے ہیں۔مارچ سے قبل چوروں کا کوئیک مارچ ہوگا۔ جمہوریت کے خلاف پانچ خاندان سازش کررہے ہیں۔

حدیبیہ کیس کرپشن کی ماں اور این ایل جی نانی ہے، اگر حدیبیہ کیس کھل گیا تو شریف خاندان نہیں بچے گا،شاہدخاقان عباسی نیا وزیرخزانہ دیکھ رہے ہیں۔نئی حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن غیر آئینی ہو گا ،ویسے 2018میں الیکشن ہو گئے تو نیاز کے لئے دیگیں تقسیم کروں گا۔ بدھ کو یہاں ملتان پریس کلب میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 40سال میں متبادل قیادت ہی پیدانہیں ہو نے دی۔ نااہل ہو نے کے بعد نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی صدر نہیں بنایایہ لوگ جمہوریت کے خلاف خود سب سے بڑی سازش ہیں ،شہباز شریف میں بھی اتنی جرات نہیں کہ وہ اپنی پارٹی میں بول سکے لگ یہی رہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہی پارٹی اور ملک کی قیادت کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کی میٹنگ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں بیٹھنے دیا گیا، عملی طور پر اسحاق ڈار وزارت خزانہ چھوڑ چکے ہیں خاقان عباسی نئے وزیر خزانہ کی تلاش میں ہیں۔ حدیبیہ کیس کھلا تو شہباز شریف سمیت 40بڑی شخصیات اس کی لپیٹ میں آئیں گی جس سے ان کی صفوں میں زلزلہ آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام پاکستان بچانے کے لئے باہر نکلیں کیونکہ بھاگنے کے لئے سیاستدان تیار رہتے ہیں دوبئی اور انگلینڈ سے بھاری مقدار میں مزید ثبوت مل رہے ہیں

جائیدادیں اوراثاثے سامنے آ رہے ہیں حدیبیہ کا فیصلہ ہو تے ہی (ن) لیگ تتر بتر ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ میری دعائیں کلثوم نواز کے ساتھ ہیں اللہ انہیں صحت یابی عطا فرمائے لیکن مریم نواز حلقہ 120میں الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ نواز شریف کی سیاسی تباہی مرکزی ذمہ دار مریم نواز ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والوں کو ایمپائر کے اشارے کی کوئی ضرورت نہیں انہیں خود ہی بڑا شوق ہوتا ہے جون میں مردم شماری کا

ریکارڈ ملنے کے بعد قومی اسمبلی کی سیٹیں 272سے بڑھ کے 320ہو جائیں گی نئی حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن نہیں کرایا جا سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی ترمیم ایک پھونک مارنے سے اڑ جائے گی یہ ترمیم پانچ معزز ججز کی تضحیک ہے سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب ہو نا چاہیئے لیکن شریف خانداان میں نیاز اس وقت بٹتی ہے جب انہیں اپنا پیٹ چاک ہوتا نظر آ رہا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے ساری دنیا میں ہمیں ذلیل و رسوا کیا ہے

لگتا ہے شریف خاندان کے کفن میں بھی جیبیں لگی ہوں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ایک بڑا اتحاد تشکیل دیا جائے اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں ہمیشہ اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن قوم کو جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس قوم کو بیوقوف بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مارچ میں بڑے بڑے چوروں کا کوئیک مارچ ہو نے والا ہے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھ سے کمنٹس نہ ہی لیں تو بہتر ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کا سٹارٹ اچھا ہے لیکن انہیں بہت کچھ تیزی سے کرکے دکھانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…