ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی شہری دنیا کے کتنے ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف،تازہ ترین اعداد و شمار جاری

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 197 ویں نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹل کیپٹل نے پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ جاری کی ہے پاسپورٹس رینکنگ میں شامل 199 ممالک میں پاکستان 197ویں نمبر پر ہے پاکستان کے بعد عراق اور افغانستان کا نمبر آتا ہے، تازہ رینکنگ میں سنگا پور کا پاسپورٹ جرمنی پر بازی لے گیا ہے، جرمن پاسپورٹ اب دوسری پوزیشن پر ہے، سنگا پور کے پاسپورٹ پر دنیا کے 159 ممالک میں فری انٹری کی اجازت ہے،

سنگا پور کے مقابلے میں پاکستانی پاسپورٹس پر محض 26 ممالک میں فری انٹری مل سکتی ہے، ان 26 ممالک میں چھ ممالک ایسے ہیں جہاں بغیر ویزے کے انٹری مل جاتی ہے اس کے علاوہ بیس ممالک ایسے ہیں جہاں پہنچنے پر ویزہ دیا جاتا ہے۔ جنوری میں جاری کی گئی پاسپورٹس کی رینکنگ میں پاکستان 198 ویں نمبر پر تھا جبکہ افغانستان اس وقت بھی آخری نمبر پر تھا۔سنگاپور دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں پہلا ایشیائی ملک بن گیا۔اس سرفہرست میں رہنے کا اعزاز اب تک یورپین ممالک کو ہی حاصل تھا لیکن تاریخ میں پہلی بار کوئی ایشیائی ملک یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال تک جرمنی کو دنیا کا طاقتور پاسپورٹ رکھنے کا اعزاز حاصل تھا مگر اب سنگاپور نے صرف ایک پوائنٹ سے جرمنی سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے اسے نیچے دھکیل دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حال ہی میں جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے نے سنگاپور سے ویزا پابندی کا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ویزا فری ممالک کی فہرست میں سنگاپور 159 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگیا جب کہ جرمنی 158 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دنیا میں طاقتور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں جرمنی کے بعد سوئیڈن اور جنوبی کوریا 157،157 کے ساتھ تیسرے جبکہ ڈنمارک،

فن لینڈ، اٹلی، فرانس، اسپین، ناروے، جاپان، برطانیہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی پاسپورٹ دن بدن نیچے آرہا ہے اور وہ اب 154 پواءں ٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔دوسری جانب سنگاپور کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایشیائی ملک طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہوا اور یہ سنگاپور کے سفارتی تعلقات اور موثر غیر ملکی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…