اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اوریجن کارڈ کا اجرا ء دوبارہ شروع کردیا، کارڈ کو فیسوں میں غیر معمولی اضافے اور دیگر وجوہات کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کیلئے بیرون ملک مقیم اور پاکستان اوریجن کارڈ یافتہ پاکستانیوں کیلئے اوریجن کارڈ کا اجرا ء دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے پاکستان اوریجن کارڈ منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔پاکستان اوریجن کارڈ کے حامل افراد جب پاکستان آنا چاہیں، تو اس کارڈ کے باعث انہیں ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پاکستان اوریجن کارڈ ان اوررسیز کے لئے ہے جو روزگار کے لئے دیار غیر گئے ہوئے ہیں۔ اوریجن کارڈ میں پاسپورٹ کے فیچر ہیں۔یہ کارڈ نادرا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو شناختی کارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ کارڈ بنیادی طور پر ایسے لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے جو کسی اور ملک کی شہریت حاصل کرچکے ہیں اور ان کے پاس دہری شہریت نہیں۔ مثال کے طور پر اسپیشن کی شہریت حاصل کرنے کیلئے حلف میں یہ بات ضروری ہوتی ہے کہ آپ اپنی پرانی شہریت کو ختم کریں گے۔ایسے افراد جن کے ماں باپ، نانی نانا یا دادی دادا پاکستان میں مقیم ہو وہ بھی یہ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کارڈ کی بدولت پاکستان میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ آپ پاکستان میں غیر محدود مدت کیلئے قیام کرنے کے بھی مجاز ہونگے۔ آپ پاکستان میں جائیداد کی خرید و فروخت بھی کرسکیں گے اور پاکستان میں بینک اکاؤنٹ بھی کھول سکیں گے۔