اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسلم لیگ(ن) فیصل آباد سے رہنما شہباز لونہ نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شہباز لونہ جس
کا تعلق پی پی 62 سے ہے نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد باقاعدہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چوہدری منظور، سابق وفاقی وزیر فاروق سعید خان، حسن مرتضیٰ، چوہدری سعید اقبال، محمد اعجاز چوہدری بھی موجود تھے۔