اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 197 ویں نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹل کیپٹل نے پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ جاری کی ہے پاسپورٹس رینکنگ میں شامل 199 ممالک میں پاکستان 197ویں نمبر پر ہے پاکستان کے بعد عراق اور افغانستان کا نمبر آتا ہے، تازہ رینکنگ میں سنگا پور کا پاسپورٹ جرمنی پر بازی لے گیا ہے، جرمن پاسپورٹ اب دوسری پوزیشن پر ہے، سنگا پور کے پاسپورٹ
پر دنیا کے 159 ممالک میں فری انٹری کی اجازت ہے، سنگا پور کے مقابلے میں پاکستانی پاسپورٹس پر محض 26 ممالک میں فری انٹری مل سکتی ہے، ان 26 ممالک میں چھ ممالک ایسے ہیں جہاں بغیر ویزے کے انٹری مل جاتی ہے اس کے علاوہ بیس ممالک ایسے ہیں جہاں پہنچنے پر ویزہ دیا جاتا ہے۔ جنوری میں جاری کی گئی پاسپورٹس کی رینکنگ میں پاکستان 198 ویں نمبر پر تھا جبکہ افغانستان اس وقت بھی آخری نمبر پر تھا۔