بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹرسائیکل پرسواردہشت گردوں کی فائرنگ،اہم سیاسی رہنما کو قتل کردیاگیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدرآباد کے علاقے حالی روڈموٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے ڈاکٹر نوشاد کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآبادکے علاقے حالی روڈ میں نامعلوم افراد کی جانب سے

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے ڈاکٹر نوشاد شدید زخمی ہوگئے، انہیں زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رہنما ڈاکٹر نوشاد کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے۔مقتول ڈاکٹر نوشاد حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے ایک سیکٹر کے امور دیکھ رہے تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔دوسری جانب حیدرآباد حالی روڈ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2موٹرسائیکل سواروں سے ایک نے نقاب لگایاہواہے جبکہ دوسرابغیر نقاب کے ہے۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے حیدرآباد زون سیکٹر ایف کے انچارج ڈاکٹر نوشاد کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف مسلسل زیادتیاں ہمیں ایک بار پھر احتجاجی سیاست کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومتِ سندھ ہمیں بتا دے کہ کیا وہ بھی ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ ہے، فاروق ستار نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ کچھ طاقتیں تمام حربے استعمال کر کے ایم کیو ایم پاکستان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…