اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیلفی کے علاوہ بھی قندیل بلوچ کی مفتی عبد القوی کے ساتھ منظر عام پر نہ آنے والی انتہائی متنازعہ تصاویر کا انکشاف!!

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی ممکنہ طور پر نئی وجوہات سامنے آئیں جن کے مطابق سیلفیوں کے علاوہ اور بھی ایسی متنازع تصاویر موجود ہوسکتی ہیں جس کی بنا پر اداکارہ کو

قتل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی جس کے مطابق سیلفی کے علاوہ ایسی متنازع تصاویر موجود ہوسکتی ہیں جن کی بنیاد پر ماڈل کو قتل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سے مزید تحقیقات اور مزید لوگوں کو شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ بیٹی کے قتل کے بعد قندیل بلوچ کی والدہ کی درخواست پر مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کیا گیا، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کررکھے تھے جس کے بعد انہیں 24 اکتوبر کو گرفتار کر کے جج کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔دورانِ ریمانڈ مفتی القوی کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اُن کی شریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا جس کی روشنی میں ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر انجیو پلاسٹی کروانے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ معروف ماڈل اپنے والدین سے ملنے گھر آئیں تو رات کو سوتے ہوئے اُن کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر اداکارہ کو ہلاک کیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…