اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

مفتی عبدالقوی کی گرفتاری،جمشید دستی نے قندیل بلوچ پر سنگین الزامات عائدکردیئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم این اے جمشید دستی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے مفتی عبدالقوی کو اس مقدمہ میں ناجائز پھنسایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ نے سستی شہرت کے لئے مفتی قوی کے خلاف سازش کی اور اب انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔

دریں اثناء ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل ہوگیا اور ڈاکٹرز نے ملزم کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل میں ملوث مفتی قوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ان کی انجیو گرافی کا فیصلہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا گیا تھا۔ڈاکٹرزکے مطابق انجیو گرافی کے دوران مفتی عبدالقوی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑی تاہم انہیں مزید 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جا ئیگا اوران کا علاج ادویات سے کیا جائے گا۔دوسری جانب قندیل بلوچ کیس کے تفتیشی افسر نے کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ سے مفتی عبد القوی کا مکمل چارٹ اورداخلہ سلپ کی مصدقہ کاپی مانگ لی ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو مفتی قوی کی انجیوگرافی کا پہلے ہی بتا دیا گیا تھا اور پولیس نے مفتی عبدالقوی کوعدالت لے جانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کودرخواست دیدی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوزکے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھاجبکہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…