اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

درجن سے زائد افراد کا قاتل شہریار پٹنی گرفتار،حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں درجن سے زائد لوگوں کے قتل میں ملوث گینگ وار دہشت گرد شہریار پٹنی نے قانون کی گرفت میں آتے ہی اہم انکشافات کردیئے ہیں۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ درجن سے زائد قتل کیے۔تفصیلات کے مطابق گرفتار گینگ وار دہشت گرد شہریار پٹنی کی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہریار پٹنی نے ساتھیوں کے ہمراہ درجن سے زائد قتل کیے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہریار پٹنی عرف شیری کانڑاں کا تعلق شیراز کامریڈ، سنی گروپ کمانڈر ماما لاسی سے تھا۔

شہریارپٹنی نے دہشت گردی اور بھتہ خوری کے لیے 26 رکنی ٹیم بنائی ہوئی تھی۔ملزم نے 2013 میں ٹرکس بیکری کی گلی میں ایم کیوایم یونٹ پر فائرنگ کرکے کئی افراد کو موت کی نیند سلایا۔ 2013 میں ہی ہڑتال کے دوران میمن سوسائٹی میں میڈیکل اسٹور کے مالک کو سرپر گولیاں ماریں۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے قتل کی زیادہ تر کارروائیاں ساتھیوں کا بدلہ لینے کے لیے کیں، ملزم دکانداروں اور ہوٹلوں سے بھتہ بھی لیتا تھا۔دریں اثناء رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق قیام امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سندھ کا رینجرز کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور تازہ مار چھاپہ مار کارروائی میں کراچی کے مختلف کے علاقوں سے دہشت گردی میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ملزم اکرم عرف گنجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا.ترجمان رینجرز نے کہا علاوز ازیں پریڈی کے علاقے سے چوری کی گاڑی کی خرید وفروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ پریڈی کے علاقے سے 2 ڈکیتوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے جرائم سے تفتیشی افسر کو آگاہ کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…