کراچی (آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماوں کیخلاف اشتعال انگیزتقاریر کیس کی سماعت،بانی ایم کیو ایم سمیت مفرور ملزموں کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری جبکہفاروق ستار کی استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی،
آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریرکیس کی سماعت ہوئی ، قمرمنصور، شاہد پاشا،محفوظ یار خان اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فاروق ستار پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت فاروق ستار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق بیماری کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا حاضری سے استثنی دیا جائے ،جج نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیااور سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی،فاروق ستارکی غیرحاضری پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم نہیں کی جاسکیں۔واضح رہے کہ ملزمان پر 5 جولائی 2016 میں بانی ایم کیو ایم کی تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔