لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی وکیل اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑنا ہوگی ٗسیاسی نظام پر بالادستی کسی اور قوت کی ہو،اب وہ سب نہیں چلے گا۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری سسٹم کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام
کی مضبوطی سے سیاستدانوں کی عزت بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کام کرتے ہیں۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اقتدار سے چلے جانے کے بعد ہر سیاست دان راز فاش کرنے کی دھمکی کیو ں دیتا ہے۔عاصمہ جہانگیر کے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے خطاب کے موقع پر وہاں ان کا خطاب سننے والوں میں ملالہ یوسف زئی بھی شامل تھیں ۔