جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ایئرلائن پی آئی اے ڈوب گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن کامالی خسارہ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے رواں سال اب تک40 ارب سے زائد کا خسارہ ہوچکا ہے۔پی آئی اے کے مالی خسارے کی اڑان میں مسلسل اضافہ ناتجربہ کار افسران کی ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کے مالی خسارے

میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت کا گراف بھی تیزی سے نیچے آرہا ہے۔پی آئی اے کو رواں سال کے دس ماہ کے دوران چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دو ہزار سولہ میں پی آئی اے کو چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا ۔پی آئی اے کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ پی آئی اے کی ناقص حکمت عملی کے باعث دوسری سہ ماہی میں بھی خسارے کی اڑان گیارہ ارب روپے سے زائد رہی جبکہ تیسری سہ ماہی بھی سات ارب سے زائد رہی۔ مجموعی طور پر پی آئی اے کو دس ماہ کے دوران چالیس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ناتجربہ کار چیف کمرشل آفیسرکی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارے کی سیل کو بھی خاصہ نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ اسی مہینے قومی ایئر لائن نے ایک اور بے مثال کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیویارک کے اہم ترین اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوربوئنگ 777 نامی طیارے کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…