ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو تھانے میں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کو کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو تھانے مٰں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کو کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ پرویزخان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس
نے مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔