اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزامات کے بعد فواد چودھری پر بھی الزام عائد کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے عائشہ گلالئی کو لائی
کہہ کرپکارا جس پر عائشہ گلالئی طیش میں آگئیں اور فواد چودھری پر گالی دینے کا الزام عائد کردیا جس کے بعد اینکر نے دونوں کے بعد بیچ بچاؤ کرایا۔تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ آپ کے پارٹی رہنما نے آپ کو گالیا دینا سیکھائیں ہیں اور وہی آپ کو ایسی ترغیب دیتے ہیں تاہم میں آپ کو اجازت نہیں دوں گی کہ آپ گالیاں نکالیں۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر اپنا آخری تازہ ترین الزامم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میںلگایا تھا کہ ‘پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو مجھ پر تیزاب سے حملہ کرنے کا حکم دیا تھا’۔سوشل میڈیا پر خواتین پر جنسی حملوں کے خلاف ’’می ٹو‘‘ (میں بھی) کے نام سے مہم شروع ہوئی ہے۔ اس مہم پر جنسی حملوں کا شکار خواتین ٹوئٹ کرکے خود پر ہونے والے جنسی حملوں کی تفصیلات بیان کررہی ہیں۔ عائشہ گلالئی نے بھی ’’می ٹو‘‘ کے ہیش ٹیگ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنان کو مجھ پر تیزاب پھینکنے کا حکم دیا تھا۔