اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بابر اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کے لیے فوری انتخابات کرائے جائیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم لانے کی اطلاع ہے، جمہوریت بچانے کے لئے فوری انتخابات کرائے جائیں‘ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرکے چار، پانچ بڑے اداروں کونشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے
رہنما نے کہا کہ فوری انتخابات ہی جمہوریت بچانے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل رائے ونڈ کے ایک ہسپتال میں ایک خاتون کو جگہ نہ مل سکی، انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرکے چار پانچ بڑے اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا اس کے علاوہ آرمی ایکٹ میں بھی ترمیم لانے کی اطلاع ہے، تحریک انصاف کے رہنما نے رائے ونڈ واقعہ پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔