منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

مریم نواز کی احتساب عدالت کے باہر وکلا اور پولیس کے ہنگامے کا ڈراپ سین

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے دوران وکلا اور پولیس میں ہنگامہ آرائی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل نے وکلا اور پولیس میں صلح کرا دی۔ڈپٹی کمشنر آفس میں صلح کے بعدوکلا نے مقدمے کی درخواست واپس لے لی۔ تین پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس بھی رکوا دئیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے خدشے پر صلح کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وکلاء کی ایک ٹیم نے عدالت میں جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر انہوں نے شدید احتجاج اورنعرے بازی کی۔ اس موقع پر دھکم پیل کے دوران ایک مرد اور ایک خاتون وکیل کے ساتھ ساتھ 2 خواتین پولیس افسران اور ایک لیڈی کانسٹیبل زخمی ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…