جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شریف خاندان بکھر کر رہ گیا، نواز شریف اور مریم نواز سے اختلافات، حمزہ شہبازنے بڑا اعتراف کر لیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز سے اختلاف نظریاتی ہے اسے خاندانی نہ سمجھا جائے، اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، نواز شریف اور مریم کو قائل کروں گا، حمزہ شہباز نے نوازشریف اور مریم نواز سے نظریاتی اختلاف کااعتراف کرلیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے

حمزہ شہباز نے نواز شریف اور مریم نواز سے نظریاتی اختلاف کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سے اختلاف ہے مگر یہ اختلاف نظریاتی ہے اسے خاندانی نہ سمجھا جائے، اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، نواز شریف اور مریم کو قائل کروں گا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےحمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز سے نظریاتی اختلاف ضرور ہے اسے خاندانی نہیں سمجھا جائے۔حمزہ نے کہا کہ مریم میری بڑی بہن ہیں ان کی عزت کرتا رہوں گا۔ این اے120میں مریم نواز نے اچھی مہم چلائی اور کامیابی ملی، نوازشریف اور مریم کو والد کے مؤقف پرقائل کرنےکی کوشش کرونگا۔حمزہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کبھی بھائی سے پارٹی کی صدارت نہیں مانگی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہیں اور رہیں گے، انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر منتخب کرینگے تویہ ان کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف کے سامنے میرے حق میں نعرے لگنا قابل فخر ہے، میری تقدیر میں کوئی عہدہ ہوگا تو مل جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ میں سترہ برس کا تھا جب نواز شریف کے ساتھ جیل کاٹی، دس سال سزا کاٹی تو کیا باہرآکر سب کے ساتھ لڑنا شروع کردوں؟ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، سب کوساتھ لےکرچلنا چاہیے، ٹکراؤ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان ہوگا۔جمہوریت کیلئے بہت

قربانیاں دی گئیں، ذوالفقاربھٹو اسی کیلئے پھانسی کے پھندے پر چڑھ گئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…