ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شوہر کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر خاتون کو 2 مرتبہ موت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں جج نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی۔سماعت کے دوران ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اُس نے اپنے شوہر کے اوپر تیزاب پھینکا جس کے بعد وہ جھلس گیا تھا،
عمران پر تیزاب غصے میں پھینکا۔عمران کے اہل خانہ نے بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کیا، پولیس نے تفتیش شروع کی تو ملزمہ نے سب کچھ اگل دیا جس کے بعد اس مقدمہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت بھیجا گیا۔کمرہ نمبر 1 کے جج کے روبرو پیش ہوکر ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر عدالت نے ملزمہ کو دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت 2 مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔