اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

’’بڑا اپ سیٹ‘‘ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان طویل ملاقات، اندر کی کہانی سامنے آ گئی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان کل اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ایک دوسرے کیخلاف اختلافات بھلا کر ایک ساتھ ہو کر پارٹی کیلئے کام کرنے پر راضی ہو گئے ہیں ۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ مریم نواز سمیت پارٹی میں کسی سے اختلافات نہیں۔ رہنما

ن لیگ حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ پارٹی صدر سمیت دیگر کو ٹکراؤ کی سیاست سے بچنے پرقائل کروں گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ سوچ کاکچھ فرق ہوسکتا ہے لیکن کوئی اختلاف ہرگز نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی تعلقات الگ ہیں وقت پر مشورہ دیتاہوں۔نوازشریف اورمریم نواز کووالدکےموقف پرقائل کرنے کی کوشش کروں گاٹکراؤ کی سیاست نقصان دہ ہے۔ پارٹی میں جانشینی کے سوال پر حمزہ شہباز کا واضح جواب دینے سے گریز کیا اور بولےکہ تقدیر میں کوئی عہدہ ہوگا تو مل جائےگا۔فیصلے پارٹی نے ہی کرنا ہوتے ہیں۔حمزہ شہباز نے مریم نواز کے این اے 120 کےضمنی الیکشن کی مہم کامیابی سے سرانجام دینے کے سوال پر کہا کہ این اے 120 میں مریم نواز نے بہترین کمپین چلائی۔بیرون ملک جانے اور رکن قومی اسمبلی ہونے کی وجہ سے حلقے میں ان کا ساتھ نہ دے سکا تاہم مشورے دیتا رہا۔ن لیگی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سوال پر کہا کہ 2018میں پارٹی الیکشن جیتے گی۔وزارت اعلیٰ کا فیصلہ بھی پارٹی قیادت نے ہی کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…