اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کےرہنما احسان اللہ خان نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ احسان اللہ خان کی اے این پی میں شمولیت کی خصوصی تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں اے این پی کے ورکرز اور اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔ اے این پی میں شمولیت کے بعد اپنی سابقہ جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے احسان اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل این کی غلط پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے پی ایم ایل این کو کرپشن کی
وجہ سے چھوڑا ہے اور اپنی نظریاتی جماعت اے این پی جوائن کی ہے۔ احسان اللہ نے کہا کہ ہم تو زرداری ٹولے کو کرپشن کا بادشاہ سمجھتے تھے لیکن مسلم لیگ ن تو کرپشن کی شہنشاہ نکلی۔ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے متعدد لیگی کارکن بے حد مایوس ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے گئے ہیں۔ احسان اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کرپشن اگر اسی طرح جاری رہی تو ملک تباہ ہوجائے گا۔ لہٰذا کرپشن اور مسلم لیگ ن کی غلط روش کو روکنا ضروری ہے۔