منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، سرتاج عزیز

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔وہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب

کررہے تھے ۔اجلاس میں 53.6 ارب روپے کی لاگت کے چوبیس منصوبے منظور جبکہ اجلاس میں 27.1 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کیلئے بھجوادیئے گئے۔توانائی سے متعلق 18.8 ارب روپے ، آبی وسائل سے متعلق 1186 ملین روپے کے منصوبے شامل ہیں ۔اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے لاھور میں پنجاب یونیورسٹی کے گرڈ سٹیشن سے منسلک ٹرانسمیشن لائن220 کے وی کی تعمیر کے لیے 2948.11 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا جبکہ اسلام آباد زیرو پوائینٹ میں 220 کے وی کا 2541.98 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اجلاس میں این ٹی ڈی سی کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے لیے 12802.55 ملین روپے کا پیش کیا جسے اجلاس نے ایکنک بھجوا دیا۔ وزارت توانائی نے پارن ڈسٹرکٹ شانگلہ میں 132 کے وی گریڈ سٹیشن کی تشکیل کا منصوبہ پیش کیا ، جس کی کل لاگت 529.69 ملین روپے دی گئی جس کا مقصد پارن

شانگلہ میں وولٹج لائن کو بہتر بنانے ، لائن نقصان کو کم کرنے اور صارفین کو نئے کونیکشنز فراہم کرنے کے لیے ہے جسے اجلاس نے منظور کر لیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی شعبے

میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ بارہویں پنج سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، بارہویں پنج سالہ منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی

مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…