ایسا کیا ہوا تھا کہ عمران خان عامر لیاقت کو کال کرتے ہوئے دھاڑیں مار کر رو پڑے تھے، معروف اینکرکال پر ہونے والی گفتگو سامنے لے آئے

17  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان اور عمران خان کی طلاق کے بعد ایک کالم لکھا جس پر ردعمل کے طور پر پی ٹی آئی کے چند مشتعل نوجوانوں نے نازیبا زبان استعمال کی جس پر عمران خان نے مجھے فون کیا

اور ہم دونوں بات کرتے ہوئے رو پڑے، عامر لیاقت کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں موبائل میسج پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان اور عمران خان کی طلاق کے موقع پر میں نے ایک کالم لکھا تھا جو مزاح پر مبنی تھا جس کا مقصد عمران خان کو تکلیف دینا ہر گز نہیں تھا ۔میرے اس کالم پر شدید ردعمل سامنے آیا اور تحریک انصاف کے چند مشتعل ورکروں نے میری والدہ محترمہ کے حوالے سے نازیبا کلمات کہے جس پر عمران خان نے مجھے معذرت کیلئے فون کیا اور ہماری فون پر ایک گھنٹہ تک بات ہوتی رہی اس دوران میں اور عمران خان بات کرتے ہوئے رو پڑے۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا ، میری والدہ نہیں ہیں اور میں والدہ کی کمی اور ان کے مرتبے کو سمجھتا ہوں۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان ٹوٹے ہوئے تھے کیونکہ حال ہی میں ان کا گھر ٹوٹاتھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال کے بعدمعاملہ ختم ہو گیا تھا۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…