جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا کیاحال ہوگا،مشاہداللہ نے بڑ ا دعویٰ کردیا 

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیربرائے موحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف بہت سے لوگوں کی ناگواری کے باوجود پارٹی کے صدر ہیں عمران خان عدم استحکام کے ایجنڈے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئے تھے، ختم نبوت کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، عمران خان اپنی پارٹی اور ورکرز کی تباہی کیلئے اکیلے ہی کافی ہیں،

ہم تو بہت عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان الیکشن کی تیاری کریں، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا اس سے بھی برا حال ہوگا۔پیر کو مشاہد اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بجٹ اخراجات میں اضافہ ناگزیر ہے،دنیا کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج ماحولیاتی تغیر سے ہے، ایک ریسلر امریکا کا صدر بن گیا تو دنیا کیا کرسکتی ہے، سیاسی ماحول گرم کرنے کی مصنوعی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،ختم نبوت کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے ، نواز شریف بہت سے لوگوں کی ناگواری کے باوجود پارٹی کے صدر ہیں، ہم تو بہت عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب الیکشن کی تیاری کریں، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا اس سے بھی براحال ہوگا،عمران خان کا ایجنڈا ملک میں عدم واستحکام پیدا کرنا ہے، عمران خان عدم استحکام کے ایجنڈے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئے تھے،عمران خان نے کنونشن سینٹر تو بھرا نہیں لوگ کہا سے نکالیں گے،جس شخص کی ذہنی حالت خراب ہو وہ الیکشن کہاں سے جیتے گا، عمران خان اپنی پارٹی اور ورکرز کی تباہی کیلئے اکیلے کافی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…