جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’ہم خیال بڑی جماعتوں سے اتحاد ‘‘ (ق) لیگ نے خاموشی سے گیم الٹنے کی تیاری کر لی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے ایک مرتبہ پھر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں تیز کر دیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہونے اولے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر تمام لیگی دھڑوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ان کوششوں میں (ن) لیگ کے ناراض رہنمائوں سے بھی

رابطے کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت اتحاد کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے اور اس پلیٹ فارم سے ہی آئندہ عام انتخابات میں جانے بارے بھی پیشرفت کی جائے گی۔دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک سیاسی اتحاد قائم کرنے جارہی ہے۔ آئندہ انتخابات میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس سیاسی اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا جائے۔ عوام کے ووٹوں سے ہم اگر اقتدار میں آگئے تو کرپشن اور کرپٹ مافیا کا احتساب کریں گے۔ کراچی کے ضلع وسطی میں جلد ایک بڑا جلسہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ سندھ ساو¿تھ ریجن کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے لبرٹی چوک طارق روڈ سے مزار قائد اعظم تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کے شرکاءمسلسل (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…