منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوتھی بڑی سیاست قوت منظر عام پرآگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کیلئے مذہبی جماعتوں نے آپس میں رابطے شروع کردیئے جبکہصاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو 9 نومبر کو منصورہ اجلاس میں باضابطہ مدعو کیا جائے گا،نئی جماعتوں کی شمولیت کا فیصلہ ایم ایم اے کی سینئر قیادت کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔معتبرذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سلسلے میں تمام جماعتوں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا

گیا ہے اور اس حوالے سے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو 9 نومبر کو منصورہ اجلاس میں باضابطہ مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایم اے میں شامل جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے موجوداعلی سطحی قیادت کے آپس میں رابطے ہوگئے اور ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اختلاف کی باتیں پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،اتحاد کی فعالیت کے لئے مولانا فضل الرحمان, سراج الحق اور ساجد نقوی مزید متحرک کردار ادا کرینگے،ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم ایم اے کے پہلے اجلاس میں جے یوپی کی جانب سے پیر اعجاز ہاشمی اور انس نورانی نے شرکت کی،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا اپنا مقام آئندہ اجلاس میں شرکت کرینگے،جے یو آئی( س) اور( ف) میں بھی تنظیمی اختلاف لیکن دینی اتحاد پر موقف واضح ہے،ابتدائی اجلاس میں ایم ایم اے کو توسیع دیئے جانے پر غور کیاگیا۔آئندہ اجلاس میں چھ بڑی جماعتوں کے علاوہ سیاست میں متحرک دیگر مذہبی جماعتوں کی شمولیت پر غور ہوگا۔نئی جماعتوں کی شمولیت کا فیصلہ ایم ایم اے کی سینئر قیادت کی منظوری سے مشروط کردیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…